حسرت موہانی کی شاعری: حسرت موہانی نے اردو غزل کی اس وقت خدمت کی جب وہ ایک مشکل دور سے گزر رہی تھی۔ عام طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اردو غزل کا دائرہ محدود ہے، جس کے باعث اس سے بیزاری برتی جانے لگی۔ ایسے میں حسرت موہانی نے اردو غزل کو سنبھالا اور اسے ایک نئی جہت عطا کی۔

